خبرنامہ

کینیڈا:گاڑیوں کی لڑائی اور توڑ پھوڑ کا مقابلہ

کینیڈا:گاڑیوں کی

کینیڈا:گاڑیوں کی لڑائی اور توڑ پھوڑ کا مقابلہ

ٹورنٹو(ملت آن لائن) کینیڈا میں گاڑیوں کے درمیان سالانہ زور آزمائی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، ڈرائیورز ایک دوسرے کی گاڑیاں توڑنے میں مصروف رہے۔ کینیڈا کے قصبے Gravenhurst میں گاڑیوں کے درمیان زور آزمائی کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں آس پاس کے دیگر گاؤں سے بھی ماہر ڈرائیورز کی بڑی تعداد نے اپنی گاڑیوں کے ساتھ شرکت کی۔گریون ہرسٹ میں ہونے والے مقابلے کے دوران علاقے کے تمام ماہر ڈرائیورز نے اپنی گاڑیوں کے ساتھ شرکت کی مقابلے میں شریک درجنوں ڈرائیورز نے برف پر اپنی گاڑیوں کے ذریعے زور آزمائی کی جبکہ اس دوران کئی کمزور گاڑیاں ٹوٹ پھوٹ کا بھی شکار ہوئیں۔ اس دلچسپ مقابلے میں اپنی مہارت کے ذریعے ججز اور شرکا کو متاثر کرنے والے ڈرائیورز فاتح قرار پائے۔
……………………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے….لائیو نشریات کے دوران شرارتی پرندہ خاتون نیوز اینکر کے سر پر آ بیٹھا
کیلیفورنیا: (ملت آن لائن) کبھی کبھار ٹی وی پر لائیو شو کے دوران کچھ اس قسم کی دلچسپ صورتحال پیدا ہوجاتی ہے جو ساری زندگی کے لیے یادگار بن جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک یاد رہ جانے والا منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب براہ راست نشریات کے دوران بن بلائے مہمان پرندے کی آمد نے سب کو حیران کر دیا۔ کیلیفورنیا کے معروف چینل کے مارننگ شو کے دوران اینکرز کو اس وقت دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک شرارتی پرندہ ایرس لائیو شو کے دوران خاتون اینکر کے سر پر آ کر بیٹھ گیا۔ یہ منظر دیکھ کر ساتھی اینکر نے بھی ہنسنا شروع کر دیا اور پھر ایرس پرندہ ان دونوں کے سروں پر منڈلانے لگا۔ واضح رہے کہ ایرس نامی یہ پرندہ سان ڈیاگو چڑیا گھر سے ایک سیگمنٹ کے لیے لایا گیا تھا اور اس وقت اسٹوڈیو میں موجود تھا۔ یہ دلچسپ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا اور شائقین یہ ویڈیو دیکھ کر خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔