کینیڈا میں جمے ہوئے تالاب پر یوگا کا مظاہرہ
اوٹاوا (ملت آن لائن) یوں تو چاق و چوبند اور تندرست رہنے کیلئے ورزش بیحد ضروری ہے لیکن تصویر میں نظر آنے والے ورزش کے شوقین ان کینیڈینز کے تو کیا ہی کہنے جو خون جما دینے والی سردی میں یوگا پرفارم کر رہے ہیں۔
کینیڈا سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے ورزش کا منفرد انداز اپنایا اور سخت سردی کی پرواہ کئے بغیر جمے ہوئے تالاب پر یوگاکلاس منعقدکی ۔45 منٹ تک مختلف آسن پیش کرتے ہوئے انہوں نے یوگاکی شاندار پرفارمنس دیکر نہ صرف سرد موسم کو انجوائے کیا بلکہ خود کو فٹ رکھنے کی روایت بھی برقرار رکھی۔