خبرنامہ

کینیڈا میں چوداں ہزاروں سال پرانا گاؤں دریافت٬ اتنا قدیم کہ….

کینیڈا میں ہزاروں سال پرانا گاؤں دریافت٬ اتنا قدیم کہ

سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کی کینیڈا کے شہر وکٹوریہ سے 500 کلومٹیر کے فاصلے پر واقع ایک جزیرے پر کھدائی کے دوان 14 ہزار سال پرانا گاؤں دریافت کیا ہے- اور اس قدیم گاؤں کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اہرامِ مصر سے بھی زیادہ پرانا ہے-

ماہرین کے مطابق اس گاؤں سے آگ جلانے والے اور مچھلیوں کا شکار کرنے والے آلات اور نیزے دریافت ہوئے ہیں- اس کے علاوہ ایسے اوزار بھی دریافت ہوئے جو مصوری کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں-

خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس گاؤں کی آبادی شمالی امریکہ میں رہائش اختیار کرنے والی سب سے قدیم ترین آبادی تھی-

ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ برٹش کولمبیا کے اس ساحلی علاقے کی جانب بہت بڑی انسانی ہجرت ہوئی اور لوگوں نے یہاں آگر ایک گاؤں آباد کرلیا