خبرنامہ

کینیڈا میں 12ہزار سعودی طلبہ اور ان کے اہل خانہ کی منتقلی کے لئے ہنگامی اقدامات

ریاض:(ملت آن لائن) سعودی عرب اور کینیڈا کے مابین کشیدگی کے بعد کینیڈا میں 12ہزار سعودی طلبہ اور ان کے اہل خانہ کی منتقلی کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سعودی اخبار کے مطابق وزارت تعلیم کے سیکرٹری برائے سکالر شپ ڈاکٹر جاسر سلیمان الحربش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈا میں سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ اوران کے اہل خانہ کی تعداد 12 ہزار ہے جنہیں دوسرے ممالک منتقل کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد 7 ہزار ہے جبکہ ان کے ہمراہ اہل خانہ اور دیگر افراد کی تعداد 5 ہزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی تعلیم متاثر کئے بغیر انہیں امریکا اور برطانیہ کے تعلیمی اداروں میں منتقل کیا جائے گا۔