خبرنامہ

کینیڈا کے ساتھ مذاکرات کے لئے کچھ نہیں ہے، سعودی وزیر خارجہ

ریاض: (ملت+اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سرِدست کینیڈا کے ساتھ پیدا شدہ تنازعے کے حوالے سے بات چیت کرنے کے لیے کچھ بھی دستیاب نہیں ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ کینیڈا کو اپنی بڑی غلطی کی درستی کرنے کی ضرورت ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ سعودی حکومت کینیڈا پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔ انہوں یہ نہیں بتایا کہ ممکنہ مزید پابندیاں کب تک عائد کی جا سکتی ہیں اور وہ کن شعبوں کو متاثر کریں گی