خبرنامہ

کینیڈین شہری کا منفرد کارنامہ

کینیڈین شہری کا منفرد کارنامہ

لاہور(ملت آن لائن) انسانی طاقت کے یوں تو کئی مظاہرے آپ نے دیکھے ہوں گے لیکن اس فولادی شخص نے تو ٹنوں وزنی کار کو کھلونے کی طرح گھما کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے ۔جی ہاں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے شہری نے 5 منٹ کے دورانئے میں بھاری بھرکم کار کو کسی کی مدد کے بغیر 13 بار گھماتے ہوئے ایسا کارنامہ سر انجام دیا کہ اس کا نام عالمی ریکارڈ بک میں شامل کرلیا گیا۔طاقت سے بھرپور شہری نے بھاری کار اٹھا کر گینز بک ریکارڈ میں نام درج کروا لیا چین کے ایک شو میں پیش کئے گئے اس حیرت انگیز مظاہرے کے دوران‘‘جین کیرون‘‘نامی شخص نے کار کو رول کی صورت میں گھمانا شروع کیا تو حاضرین کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا ۔گنیز انتظامیہ نے ایک شاندار کارنامے کو عالمی ریکارڈ تسلیم کرتے ہوئے اس فولادی شخص کو سرٹیفکیٹ سے نواز دیااور اسکا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ بک کا حصہ بھی بنا دیا۔