خبرنامہ

گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس 57 کروڑ روپے میں فروخت

گاڑیوں کی

گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس 57 کروڑ روپے میں فروخت

دبئی:(ملت آن لائن) ہفتے کے روز دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی 98 ویں نیلامی ہوئی جس سے حاصل ہونے والی مجموعی آمدنی 57 کروڑ سے زائد رہی۔ ہفتے کے روز روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے منعقد کی جانے والی، گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی 98 ویں اعلانیہ نیلامی ہوئی جس سے حاصل ہونےوالی آمدنی ایک کروڑ 90 لاکھ 918 درہم (تقریباً 57 کروڑ روپے سے زائد) تک پہنچ گئی۔ نیلامی میں سب سے زیادہ رقم میں فروخت ہونے والا نمبرٹی 32 تھا جس کی قیمت26.8 لاکھ درہم تھی۔ دوسرا مہنگا ترین نمبر ڈبلیو32 تھا جو 26.2 لاکھ درہم میں فروخت ہوا۔ اس کے علاوہ نیلامی میں دو سے لے کر پانچ اعداد پر مشتمل 80 خصوصی نمبر پلیٹس فروخت ہوئیں جن کی قیمتیں 2.5 لاکھ سے 3 لاکھ درہم کے درمیان رہی۔ البتہ بعض نمبروں کی قیمت پانچ لاکھ درہم سے بھی زیادہ تھی۔