خبرنامہ

گرل فرینڈ بنانے کے لیے چینی طالب علم نے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

گرل فرینڈ

گرل فرینڈ بنانے کے لیے چینی طالب علم نے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

بیجنگ(ملت آن لائن)چین کی حکومت نے ملک میں صرف ایک بچہ پیدا کرنے کی پالیسی کے ذریعے آبادی پر تو کنٹرول حاصل کر لیا لیکن اس کی وجہ سے دیگر بہت سے مسائل پیدا ہوئے ہیں، اسی پالیسی کی وجہ سے بہت سے شہروں میں 100 لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں کی تعداد 130 ہے جس کی وجہ سے لڑکوں کو اپنا لائف پارٹنر ڈھونڈنے میں بے پناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا حل ڈھونڈنے کے لیے ایک چینی نوجوان نے منفرد طریقہکار اختیار کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں لڑکیوں کی یونیورسٹی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں 18 سالہ لڑکے کو داخلہ لیتے ہوئے دکھایا گیا اور جب نوجوان سے پوچھا گیا کہ وہ لڑکیوں کی یونیورسٹی میں کیوں داخلہ لینا چاہتا ہے تو اس نے یہ اعتراف کرنے میں دیر نہیں کی کہ دراصل وہ یہاں اس لیے تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے کہ اسے گرل فرینڈ بنانے میں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔