خبرنامہ

گرم ترین صحرا میں برفباری نے سب کو چونکا دیا

صحارا صحرا کا شمار دنیا کے خشک اور گرم ترین علاقوں میں ہوتا ہے اور اس مقام کا سردیوں میں اوسطاً درجہ حرارت بھی 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے- لیکن سال 2016 کے اختتامی دنوں میں اچانک اس وقت صحارا صحرا کی تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل ہوگئی جب اس کے کچھ حصوں میں برفباری ہوئی-

جی ہاں اس صحرا میں یہ برفباری 37 سال بعد ہوئی ہے اس قبل یہاں فروری 1979 میں برفباری ہوئی تھی- حالیہ برف ریت کے اوپر صرف ایک دن تک موجود رہی اور اس کے بعد پگھل گئی-

برف سے ڈھکی ریت کے اس خوبصورت منظر کو ایک شوقیہ فوٹوگرافر آف ملت آن لائن نے موقع غنیمت جانتے ہوئے اپنے کیمرے میں قید کرلیا-

فوٹوگرافر آف ملت آن لائن کا کہنا تھا کہ “ یہ ایک انتہائی حیرت انگیز منظر تھا کہ برف ریت کے اوپر موجود ہے اور یہ فوٹوگرافی کے لحاظ سے ایک انتہائی پرکشش منظر تھا“-