گلوبل وارمنگ:بھوک سے نڈھال برفانی ریچھ کی ویڈیو وائرل
ٹورنٹو(ملت آن لائن) کینیڈا کے بیفن آئی لینڈ میں بھوک سے نڈھال برفانی ریچھ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پال نکلن نامی شخص کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کی عکسبندی کے دوران وہ اور ان کی پوری ٹیم رو پڑی کیونکہ فاقہ زدہ برفانی ریچھ بھوک کے باعث موت کا شکار ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھوک سے نڈھال برفانی ریچھ کمزور ہوچکا ہے اور خوراک کی تلاش میں بھٹکتا پھر رہا ہے ۔ریچھ ایک جگہ کچرے کے ڈبے سے کچھ نکال کر کھانے کی کوشش کرتا ہے اور کچھ ہی دیر بعد کمزوری کے باعث زمین پر گر پڑتا ہے ۔