گمشدہ بیٹی کی تلاش میں والد ٹیکسی ڈرائیور بن گیا
بیجنگ (ملت آن لائن) ایک چینی والد کی لگن کامیاب ہوئی اور اس نے چوبیس سال بعد اپنی گمشدہ بیٹی کو تلاش کر لیا۔ بچی کا والد اس کوشش میں ٹیکسی ڈرائیور بن گیا، وانگ منگ کوئنگ کی بیٹی کیفینگ صرف تین برس کی تھی جب لاپتہ ہوئی۔
بیٹی کی تلاش میں انہوں نے ٹیکسی چلانا شروع کر دی اس امید پر کہ ایک نہ ایک دن وہ ان کی گاڑی میں بطور مسافر بیٹھے گی۔ ان کی بیٹی نے رواں برس کے آغاز میں ان کے بارے میں ایک پوسٹ دیکھنے کے بعد ان سے رابطہ کیا تھا۔ چینی میڈیا کے مطابق کیفنگ کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ہوئی۔