گنجا دلہا نامنظور، دلہن کا عین وقت پر انکار
نئی دہلی:(ملت آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں نئی نویلی دلہن نے اپنی ہی رسم کی تقریب میں عین وقت پر دلہا کو گنجا دیکھ کر آخری لمحات میں شادی سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر روی کمار اپنی دلہنیا کو لینے عزیز و اقارب کے ہمراہ ایک ہزار کلومیٹر سے زائد کی مسافت طے کر کے ریاست بہار پہنچے تو عجیب معاملہ پیش آیا۔
شادی کی رسومات آخری منٹ تک درست انداز میں بخوشی چلتی رہیں تاہم جیسے ہی دلہا نے سر پر پہنی ہوئی پگڑی (کلہ) اتار ا تو دلہن نے یک دم رونا دھونا شروع کردیا اور تقریب سے اٹھ کر جانے لگی۔
لڑکا بن کرشادیاں کرنے والی بھارتی لڑکی گرفتار، فراڈ کا مقدمہ درج
بھارت، شادی میں ملنے والا تحفہ کھلتے ہی دھماکا، دلہا ہلاک
نیہا کے والدین نے جب اُسے روک کر وجہ دریافت کی تو اُس نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیاکہ وہ گنجے آدمی سے شادی نہیں کرے گی، خاندان کے بزرگوں نے نوجوان لڑکی کو سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ اپنی ضد پر ڈٹ گئی۔ لڑکی کی قریبی دوستوں نے بھی اُسے سمجھانے کی کوشش کی تو دلہن نے دو ٹوک الفاظ میں بولا کہ وہ گنجے شخص کو اپنا جیون ساتھی نہیں منتخب کرسکتی، نہیا کے انکار پر خوشی سے بھری تقریب میں یک دم عجیب صورتحال پیدا ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیہا کے والد نے بیٹی کا رشتہ ایک سال قبل طے کیا اور خاندان کے بڑوں نے مل کر شادی کے معاملات طے کیے، رشتے دار ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر روی کمار نے ایک سال میں تین بار لڑکی کے گھر سکونت اختیار کی تاہم دونوں کا کبھی آمنا سامنا نہیں ہوا۔