خبرنامہ

ہدف کی طرف بڑھتے ہوئے سمت بدلنے والے حیرت انگیز تیر

ہدف کی طرف بڑھتے ہوئے سمت بدلنے والے حیرت انگیز تیر
لندن:(ملت آن لائن) بین الاقوامی شہرت یافتہ تیر انداز لارس اینڈرسن ایسے انوکھے تیر بناتے ہیں جو دورانِ پرواز خمیدہ ہوکر ان دیکھے ہدف کو نشانہ بناتے ہیں۔ لارس اینڈرسن کئی برس سے ایسے تیر بنارہے ہیں جو پرواز کے دوران اپنا رخ بدل سکتے ہیں اور ہوا میں خمیدہ ہوکر پرواز کرتے ہیں۔ لارسن نے اس دلچسپ کرتب کی ویڈیوز بناکر پوسٹ بھی کی ہیں جو بہت مقبول ہورہی ہیں۔ یہ تیر ہوا میں راستہ بدل کر بظاہر دکھائی نہ دینے والے ہدف کو نشانہ بناتے ہیں۔ ایسے خاص تیرعہدِ وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے رہے ہیں۔ لوگ اسے شعبدہ بازی اور کرتب کا نام دیتے ہیں لیکن اینڈرسن کے مطابق یہ سائنس کے عین اصولوں کے تحت ہے کیونکہ یہ تیر بادحرکیات (ایئروڈائنامکس) کے مطابق بنائے گئے ہیں۔ایسے تیروں کا فائدہ یہ ہوتا تھا کہ بسا اوقات تیرکی سمت سمجھنا مشکل ہوجاتا تھا اور یوں دشمن کو زیادہ نقصان ہوتا تھا۔ اسی طرح چھپ کر وار کرنے میں بھی یہ تیر اہم کردار ادا کرتے تھے۔ ذیل میں اینڈرسن کی ایک ویڈیو میں اس تیر کے کمالات دیکھے جاسکتےہیں: