خبرنامہ

ہٹلر کی آئل پینٹنگ آئندہ ہفتے نیلام ہوگی

ہٹلر کی آئل پینٹنگ آئندہ ہفتے نیلام ہوگی

برلن(ملت آن لائن) جرمن آمر ہٹلر کی آئل پینٹنگ آئندہ ہفتے نیلامی کیلئے پیش کی جائے گی ، پینٹنگ کی بولی 60ہزار یورو سے شروع ہو گی۔1916 میں ہٹلر کی بنائی گئی چارلٹ لوبجی نامی فرانسیسی خاتون کی اس تصویر پر ہٹلر کے دستخط بھی موجود ہیں جرمن آکشن ہاؤس کے مطابق1916کی اس پینٹنگ پر ہٹلر کے دستخط ہیں، پینٹنگ چارلٹ لوبجی نامی فرانسیسی خاتون کی ہے جس سے ہٹلر کی فرانس میں سروس کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔
جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

لندن (ملت آن لائن) ٹیوب اسٹیشن پر مسافروں نے 2 نوجوانوں کو موت کے منہ سے واپس کھینچ لیا
گرین پارک اسٹیشن پر دو نوجوانوں آپس میں لڑتے لڑتے ٹیوب ٹرین ٹریک پر جا گرے۔ ٹھیک اسی وقت ٹرین آگئی لیکن اسٹیشن پر موجود افراد نے فوری طور پر دونوں نوجوانوں کو اوپر کھینچ لیا اور وہ ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے۔ خوفناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
…………………………
ماں کی محبت سب کیلئے یکساں

لاہور(ملت آن لائن) ماں کی اپنے بچوں کیلئے محبت ایک لازوال جذبہ ہے لیکن اگر کوئی ماں کسی دوسرے کے بچوں پر محبت کی بارش کرے تو یہ جذبہ ایسے معنی اختیار کرلیتا ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اسی جذبے سے سرشار چمپینزی، ٹائیگرکے تین بچوں کیساتھ بھرپور شفقت کا مظاہرہ کرتے دیکھی جاسکتی ہے ، وہ نہ صرف ان بچوں کیساتھ خوب موج مستی کررہی ہے بلکہ فیڈر کی مدد سے اُنہیں دودھ بھی پلارہی ہے ۔ٹائیگر کے بچے بھی چمپینزی کیساتھ بہت مانوس نظر آرہے ہیں جیسے وہ انہی کی ماں ہو۔