خبرنامہ

یمن، حکومتی دستوں اور باغیوں کے مابین جھڑپیں،22افراد ہلاک

صنعاء: (ملت+آئی این پی) یمن میں حکومتی دستوں اور باغیوں کے مابین جھڑپوں میں 22افراد ہلاک ہوگئے جبکہ شمالی یمن میں 2 فوجی افسروں کو بھی قتل کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں حکومتی دستوں اور باغیوں کے مابین جھڑپوں میں 22افراد مارے گئے ہیں۔ یمنی ذرائع نے بتایا کہ یہ جھڑپیں تعز کے شہر میں گزشتہ شب ہوئیں اور ہلاک ہونے والوں میں 14 حوثی باغی اور8 فوجی شامل ہیں۔ اسی طرح شمالی یمن میں 2 فوجی افسروں کو بھی قتل کر دیا گیا۔20 ماہ سے جاری یمنی تنازعے میں اب تک 7ہزار افراد ہلاک او37 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔