خبرنامہ

یمن، فوج اور باغیوں میں شدید جھڑپیں، 40 افراد ہلاک

عدن:(ملت+اے پی پی) یمن کے جنوبی صوبے شبوا میں صدر منصور ہادی کی وفادار فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان ہونے والی ایک بڑی جھڑپ میں40 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے28 کا تعلق حوثی ملیشیا سے تھا جبکہ 12فوجی بھی اس آپریشن میں مارے گئے۔ حوثی ملیشیا اورفوج کے درمیان یہ لڑائی یمنی ضلع بیہان میں ہوئی جوشبوا اورمارب صوبوں کی سرحدپرواقع ہے۔ شبوا صوبے کا مکمل کنٹرول منصورہادی کی فوج کے پاس ہے سوائے بیہان ضلع کے جس پرایران نوازحوثی باغی ابھی تک قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ سعودی عسکری اتحادکی یمنی تنازع میں مداخلت کے بعد سے 7ہزار انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔