خبرنامہ

یمن، فوج اور باغیوں میں شدید جھڑپیں، 68 افراد ہلاک

عدن / صنعا:(ملت+اے پی پی) یمنی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان گزشتہ 2 روز سے جاری لڑائی میں 68 افراد ہلاک اور 72 زخمی ہوگئے۔ حکومتی فورسز نے ہفتے کے روز آبنائے باب المندب کے علاقے ذباب میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ ملٹری اور میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز سے شروع ہونے والی اس لڑائی میں اب تک 55 حوثی باغی ہلاک اور 72 زخمی ہوچکے ہیں۔ حکومت کے حامی ملیشیا کے ایک کمانڈر نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس لڑائی میں حامی فورسز کے 13 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک آرمی جنرل بریگیڈیئر جنرل عبدالعزیز الماجدی بھی شامل ہیں۔ یمن کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ باغی کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی وجہ سے فورسز کو پیش قدمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔