خبرنامہ

یمنی حکومت کا اقوام متحدہ کے ترمیم شدہ روڈ میپ سے اتفاق

صنعاء: (ملت+اے پی پی) امن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے ملک میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی اسماعیل ولد شیخ احمد کے پیش کردہ ترمیم شدہ نقشہ راہ (روڈمیپ) سے اصولی اتفاق کرلیا ہے۔یمنی حکومت کے قریبی ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت عالمی ایلچی کی جانب سے نئی دستاویز موصول ہونے کے بعد باضابطہ طور پر اس کی توثیق کا اعلان کردے گی۔ان ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ یمن سے متعلق بین الاقوامی گروپ چار کے وزراء کے سعودی دارالحکومت الریاض میں اجلاس کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے پہلے سے پیش کردہ روڈ میپ میں ترامیم کی گئی ہیں۔اس گروپ چار میں سعودی عرب ،برطانیہ ،امریکا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔