خبرنامہ

یمنی دارالحکومت میں بمباری، 8 خواتین، ایک بچہ جاں بحق

صنعاء (ًٌٹ + آئی این پی) یمن میں گزشتہ شب بمباری کے نتیجے میں 8 خواتین اور ایک بچہ ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں گزشتہ شب بمباری کے نتیجے میں 8 خواتین اور ایک بچہ ہلاک ہو گئے۔ یمنی دارالحکومت صنعا کے قریب یہ بمباری جنازے کے لیے جمع افراد پر کی گئی۔ صنعا پر کنٹرول رکھنے والے ایران نواز حوثی باغیوں نے اس بمباری کی ذمہ داری سعودی سربراہی میں قائم اتحاد پر عائد کی ہے۔ طبی حکام کے مطابق بمباری کے نتیجے میں کم از کم 10 دیگر افراد زخمی بھی ہیں۔ سعودی اتحاد کی طرف سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ سعودی عسکری اتحاد مارچ 2015 سے یمن میں فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس دوران کم ازکم ساڑھے سات ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔