خبرنامہ

یمنی فائربندی کی خلاف ورزیاں جاری

صنعا ۔ 22 اکتوبر (ملت + اے پی پی) یمن میں ان دنوں تین روزہ جنگ بندی جاری ہے۔ گزشتہ روز متحارب فریقین نے ایک دوسرے پر فائربندی کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔ سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی حکومت نے کہا ہے کہ سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں نے تعز شہر میں اْس کی فوج پر کئی حملے کیے ہیں۔ صالح کے مسلح حامی اور حوثی شیعہ ملیشیا یمن کی جنگ میں اتحادی ہیں۔ یمن کے تیسرے بڑے شہر تعز کے طبی حلقوں نے بھی کہا ہے کہ باغیوں کے حملوں سے امدادی کارروائیوں کے سلسلے میں شدید رکاوٹیں پیدا ہیں۔ حوثی شیعہ ملیشیا کی حامی نیوز ایجنسی صبا کے مطابق گزشتہ رات شمالی صوبے السعدہ کے ایک علاقے پر سعودی فضائی حملوں سے کم از کم تین عام شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔