خبرنامہ

یمنی فوج نے شہر کے مشرقی حصوں کا کنٹرول حاصل کرلیا

صنعا: (ملت+اے پی پی) یمن کی سرکاری فوج اور اس کی اتحادی جنوبی مزاحمتی فورسز نے حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی کے بعد تعز شہر کے مشرقی حصوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کے ایک ذریعے نے بتایا کہ سرکاری فورسز نے تعز شہر کے مشرق میں واقع قصبے الجحمالیہ اور دوسرے مشرقی حصوں کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہاں سے حوثی ملیشیا اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار جنگجوؤں کو نکال باہر کیا ہے۔شہری ذرائع نے بھی ری پبلکن محل کے علاقے پر یمنی فوج کے قبضے کی تصدیق کی ہے۔حوثی ملیشیا نے اس علاقے کا گذشتہ کئی ماہ سے محاصرہ کر رکھا تھا۔ یمنی فوج نے ایک فوجی اسپتال ،فوج کی ایک رسدگاہ ،دو اسکولوں اور ایک ثقافتی مرکز پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔