خبرنامہ

یمن ،تعز میں شدید جھڑپوں میں حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیاں کے 20 ارکان ہلاک اور زخمی

تعز(آئی این پی) یمن کے صوبے تعز میں مختلف محاذوں پر ہونے والی شدید جھڑپوں میں حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیاں کے تقریبا 20 ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے صوبے تعز میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مختلف محاذوں پر ہونے والی شدید جھڑپوں میں حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیاں کے تقریبا 20 ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔عسکری ذرائع کے مطابق باغیوں نے سرکاری فوج کے ٹھکانوں میں دراندازی کی ناکام کوشش کی جس کے بعد گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پھر گھمسان کی جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ اس دوران ملیشیاں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے آخرکار رہائشی علاقوں کو بھاری توپوں کی گولہ باری سے نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں شہریوں کا بھی جانی نقصان ہوا۔