خبرنامہ

یمن ، باغیوں کو لڑائی کے محاذوں پر بھاری جانی نقصان کے نتیجے میں جنگجوں کی تعداد میں شدید کمی کا سامنا

صنعاء (ملت آن لائن + آئی این پی) یمن میں باغیوں کے سرغنہ نے قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کی پیش کش کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں باغیوں کو لڑائی کے محاذوں پر بھاری جانی نقصان کے نتیجے میں جنگجوں کی تعداد میں شدید کمی کا سامنا ہے۔ اس حقیقت نے باغیوں کے سرغنہ عبدالملک الحوثی کو آئینی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل پیش کرنے پر مجبور کر دیا۔ یمنی حکومت نے اس پیش کش کی طرف توجہ کیے بغیر اقوام متحدہ میں اپنے مندوب کے ذریعے مطالبہ کیا کہ گرفتار شدگان کی رہائی کے لیے باغیوں پر بین الاقوامی دبا ڈالا جائے۔صنعا اور دیگر صوبوں میں باغی ملیشیاں کی جانب سے چھاپوں اور گرفتاریوں کی مہم جاری رہنے کے باوجود باغیوں کے سرغنہ عبدالملک الحوثی نے آئینی حکومت کے ساتھ مکمل صورت میں قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل سے متعلق اعلان کیا۔مبصرین کے مطابق کئی ماہ سے یمن کے قبائلی عمائدین نے اپنے لوگوں کو باغی ملیشیاں کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے بھیجنے سے انکار کر دیا ہے دوسری جانب لڑائی کے محاذوں پر شدت آ گئی ہے.. لہذا ضرورت کے تحت باغی سرغنہ نے قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل پیش کی ہے۔یمن کے صوبے عمران میں باغی ملیشیاں کو سپورٹ کرنے والے قبائلی عمائدین اور شیوخ نے اس لڑائی کو جاری رکھنے کے حوالے سے اپنی شکایتوں کا اظہار کیا ہے جس نے قبائلی یمنیوں کی بڑی تعداد نگل لی ہے۔ بالخصوص جب کہ جنگ کے نتائج باغیوں کے حق میں نظر نہیں آ رہے ہیں۔