خبرنامہ

یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر جھڑپ،24 باغی جنگجو ہلاک

صنعاء (ملت + آئی این پی )یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر جھڑپ کے نتیجے میں حوثیوں کا مذاکرات کار 23 باغی جنگجوں سمیت ہلاک ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر ایک جھڑپ میں کویت کی میزبانی میں کئی ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات میں شامل یمن کے باغی حوثی گروپ کے اہم مذاکرات کار حسن یحیی الشرفی کئی دوسرے جنگجوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ حسن یحیی الشرفی جنوبی جازان میں اس وقت مارا گیا جب حوثی شدت پسندوں نے سعودب عرب کے اندر فائرنگ کی۔ اس کے جواب میں سعودی بارڈر فورس نے توپخانے سے حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ گولہ باری سے حوثی مذاکرات کار حسن یحیی الشرف سمیت 23 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ادھر نجران کے ساحلی علاقے میں بھی سعودی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان خون ریز جھڑپیں ہوئیں جن میں کم سے کم 12 حوثی شدت پسند ہلاک ہوگئے۔