خبرنامہ

یمن جنازہ حملہ:‌ سعودی حکومت نے زخمیوں کے علاج کیلئے 200 ملین سعودی ریال مختص کر دئے

ریاض۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی) سعودی عرب نے یمن میں جنازے کے دوران حملے میں زخمیوں کے علاج معالجے کے 200 ملین سعودی ریال مختص کئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق دی کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف ایڈ ہیومنٹیرین ایڈ کو یمن میں گزشتہ ہفتے جنازے کے دوران ہونے بمباری کے دوران ہونے والے زخمیوں کے علاج معالجے کے 200 ملین ریال مختص کرنے کے لئے ہدایات کی گئی ہیں۔بیان کے مطابق 150 ملین ریال یمنیوں کو منتقل کرنے اور علاج معالجے پر جبکہ 50ملین ریال بحران سے نمٹنے والی ضروریات پر خرچ کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے گزشتہ ہفتے شاہ سلمان نے دی کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف ایڈ ہیومنٹیرین ایڈ کو ہدایات جاری کی تھیں کہ زخمیوں علاج معالجے بارے یمنی حکومت سے تعاون کریں۔