خبرنامہ

یمن قحط کی دہلیز پر ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (ملت + اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دو برس سے جاری خانہ جنگی نے یمن کی نصف سے زائد آبادی کو بنیادی خوراک تک رسائی سے تقریباً محروم کر دیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارے نے کہا ہے کہ اِس نصف سے زائد آبادی میں تقریباً سات ملین کو بھوک کا سامنا ہے۔ امدادی اداروں نے متنبہ کیا ہے کہ حالات ایسے رہے تو اِس ملک میں خوراک کی شدید قلت سے قحط پیدا ہو جائے گا۔ اسی دوران یمن کے گندم درآمد کرنے والے سب سے بڑے تاجر نے اسے فی الحال منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔