صنعاء ۔ 19 اکتوبر (ملت + اے پی پی) یمن کے جنوبی علاقہ میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 8افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل اوربدھ کی درمیانی شب جنوبی یمن کے صوبہ شبوہ میں بغیر پائلٹ کے امریکی جاسوس طیارے نے دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا جن میں مبینہ طورپر القاعدہ 8مشتبہ ارکان سفرکررہے تھے۔ذرائع کے مطابق اس حملے میں 8افراد ہلاک ہوگئے، 6افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ باقی دو نے بعد میں دم توڑا۔