خبرنامہ

یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے4 مشتبہ ارکان ہلاک

صنعاء (ملت آن لائن + آئی این پی) یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے مشتبہ 4اراکان ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے جنوبی صوبے ابین میں ڈرون کے میزائل حملے میں القاعدہ کے4 مشتبہ ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔یمن کے ایک سکیورٹی عہدیدار کے مطابق ابین کے قصبے مضیہ کے نواح میں امریکی ڈرون نے ایک گاڑی پر 2 میزائل داغے ہیں ،جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام چاروں افراد مارے گئے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکا نے یمن میں القاعدہ کے جنگجووں کے خلاف کارروائی تیز کردی ہے۔گزشتہ ماہ امریکی کمانڈوز نے القاعدہ کے بعض سرکردہ جنگجووں کو ہلاک کرنے کے لیے پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے چھاپا مار کارروائی بھی کی تھی۔