خبرنامہ

یمن میں سعودی عسکری اتحاد کے حملے میں 22 شہری ہلاک ،متعدد زخمی

صنعاء (ملت + آئی این پی) یمن میں سعودی عسکری اتحاد کی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں 22 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عسکری اتحاد کی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں یمن میں22 شہری مارے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز یہ حملے خوخہ نامی شہر میں واقع ایک مارکیٹ پر کیے گئے۔ الحدیدہ صوبے کے نائب گورنر ہاشم اعزازی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد نہتے شہری تھے۔ سعودی عسکری اتحاد نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یہ حملے جہاں کیے گئے، وہ علاقہ ایران نواز حوثی باغیوں کے زیر قبضہ ہے۔