خبرنامہ

یمن: کارگو کشتی ڈوبنے سے 50سے زائد افراد لاپتہ

یمن:(ملت+اے پی پی) کے جزیرے سکوترا میں کارگو کشتی ڈوبنے سے 50سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ مکلا سے سکوترا جانے والی کارگو کشتی سے 5روز قبل رابطہ ٹوٹا تھا۔ کشتی میں64 افراد سوار تھے، جس میں سے اب تک5 افراد کو بچایا جا چکا ہے، تاہم 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ یمن کے وزیر برائے فشریز نے سمندر میں لوگوں کو ڈھونڈنے کیلئے سعودی اتحادیوں سے مدد کی درخواست کی ہے۔ سعودی اتحادی اس بحری علاقے میں موجود ہیں۔