خبرنامہ

یمن کے مغربی ساحلی قصبوں میں تازہ جھڑپوں میں 14 حوثی باغی اور 6 فوجی ہلاک

عدن (ملت + اے پی پی) یمن کے مغربی ساحلی قصبوں میں تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں 14 حوثی باغی ہلاک اور 6 فوجی مارے گئے۔طبی اور حکومتی ذرائع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ جھڑپیں ساحلی قصبوں مدی اور موخا میں اس وقت ہوئیں، فورسز نے ایک روز قبل اس علاقے کا کنٹرول سنھالا تھا۔ایک فوجی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان تازہ جھڑپوں میں 14 حوثی باغی ہلاک اور 6 فوجی مارے گئے ہیں۔