خبرنامہ

یورپی سفارتکاروں کے وفد کا غزہ کا دورہ

غزہ ۔ 09 نومبر (ملت + اے پی پی) یورپی سفارتکاروں کا ایک وفد بیت حنون گذرگاہ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوا ہے۔فلسطین کے انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تعلقات عامہ کونسل کے چیئرمین باسم نعیم نے کہا ہے کہ یورپی سفارتکاروں کا ایک وفد بیت حانون گذرگاہ سے ، غزہ میں داخل ہوا ہے تاکہ اس جنگ زدہ اور محصور علاقے کی تعمیرنو کے عمل کا جائزہ لے۔فلسطینی تعلقات عامہ کونسل کے سربراہ نے پورے علاقے پر غزہ کی ابتر صورتحال اور اس کے نتائج کے پڑنے والے اثرات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ملکوں کے سفارتکار اپنے چند گھنٹوں کے دورہ غزہ میں قریب سے اس علاقے کے باشندوں کی معاشی اور اقتصادی ابتر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔باسم نعیم نے کہا کہ یورپی وفد غزہ میں مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کرے گا۔مشرق وسطی امن کے عمل میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولاف ملادینوف نے کہا ہے کہ غزہ میں ابتر معاشی صورتحال کے سبب یہاں کے عوام انتہائی غربت کے عالم میں زندگی گذار رہے ہیں ۔واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے 2007ء سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔