خبرنامہ

یورپی یونین امریکہ کے خلاف موقف میں ایران کا ساتھ دے، حسن روحانی

تہران ۔(ملت آن لائن) ایرانی صدر حسن روحانی نے یورپی یونین کے ممالک سے اپیل کی کہ وہ امریکہ کے یکطرفہ مؤقف کے خلاف ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق حسن روحانی نے امریکہ کی جانب سے 5 نومبر سے نافذالعمل کیے جانے والے دوسرے اقتصادی پابندیاں پیکیج اور جوہری معاہدے کے فریق ممالک کے مؤقف کے بارے میں برطانوی روزنامہ دی فنانشیل ٹائمز میں شائع ایک کالم تحریر کیا ہے۔واشنگٹن انتظامیہ کی پالیسیوں کے بین الاقوامی استحکام کو خطرات سے دو چار کرنے کا دفاع کرنے والے روحانی کا کہنا ہے کہامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ تحقیرآمیزرویہ ان کے عالمی نظام کے لیے کس حد تک ایک سنگین مسئلہ تشکیل دینے کو سمجھنے کے لیے کافی ہے۔