خبرنامہ

یوکرائن: “ اچانک زمین پھٹ گئی“٬ خوفناک منظر کیمرے میں محفوظ

یوکرائن میں گزشتہ روز اس وقت انتہائی خوفناک صورتحال پیدا ہوگئی جب زمین نے اچانک کانپنا شروع کردیا اور صرف چند لمحوں بعد پھٹ گئی- یہ دہشت ناک واقعہ یوکرائن کے شہر Kiev میں زیرِ زمین موجود ایک پانی کی پائپ لائن پھٹنے کے باعث پیش آیا-
تاہم اس واقعے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی البتہ زمین سے نکلنے والے مٹی کے لاوے نے اردگرد موجود گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ چند عمارات کے شیشے بھی ٹوٹ گئے-

زمین اور پانی کی پائپ لائن پھٹنے کے باعث ایک بلند فوارہ وجود میں آیا جس کی بلندی 7ویں منزل تک تھی- زمین پھٹنے کے ان تمام مناظر قریب میں نصب ایک سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلیا-

زمین سے نکلنے والے پانی اور مٹی کی وجہ سے اردگرد کی گلیاں سیلاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ زمین پھٹنے کے سبب سڑک پر 6 اسکوائر میٹر گہرا شگاف پڑ گیا ہے-