خبرنامہ

یو اے ای میں شدید بارش: نظام ٹریفک برہم، 10 حادثات

دبئی (ملت + آئی این پی) متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے ،بارش کے باعث ٹریفک کے 10 حادثات پیش آئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔غیر ملکی میڈ یا کے مطابقمتحدہ عرب امارات میں شدید بارش کے باعث ٹریفک کے 10حادثات ہوئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاہم گا ڑیوں کو نقصان پہنچا۔دبئی ، شارجہ، عجمان، ام القیوین اور راس الخیمہ میں بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کے باعث 10سے زیادہ حادثات پیش آئے اور اہم شاہراوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔