خبرنامہ

یہودی بستیوں کی تعمیر کا قانون اسرائیل کے لیے سر درد بن جائے گا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (ملت + اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریز نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی طرف سے توثیق کردہ دریائے اردن کے مغربی علاقے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو جائز قرار دینے کے قانون سے اسرائیل کے لیے قانونی لحاظ سے مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔انھوں نے اسرائیل کے اس فیصلے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ قانون عالمی قوانین کے خلاف ہے اور یہ قانون اسرائیل کے لیے سر درد بن جائے گا ۔اس قانون کی رو سے دریائے اردن کے مقبوضہ علاقے اور فلسطینیوں کی نجی املاک پر تعمیر کردہ بستیوں اور پولیس اسٹیشنوں کو قانونی حیثیت دی جائے گی۔ انھوں نے اسرائیل کو دو مملکت پر مشتمل حل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والی ہر طرح کی سرگرمیوں سے گریز کرنے کی اپیل کی۔