خبرنامہ

یہ لڑکا اب تک 20 انڈے دے چکا ہے!

یہ لڑکا اب تک 20 انڈے دے چکا ہے!

یہ لڑکا اب تک 20 انڈے دے چکا ہے!

جکارتہ:(ملت آن لائن) انڈونیشیا کے علاقے گووا ریجنسی سے 14 سالہ اکمل نامی ایک لڑکے نے نہ صرف ساری دنیا کو بلکہ ڈاکٹروں تک کو حیرت میں ڈال رکھا ہے کیونکہ یہ پچھلے چند سال کے دوران 20 انڈے دے چکا ہے۔ اکمل کے والد رُسلی کا کہنا ہے کہ اپنی عجیب و غریب حالت کی وجہ سے گزشتہ چند سال کے دوران اکمل کو متعدد بار اسپتال میں داخل کروایا جاچکا ہے لیکن ڈاکٹروں کو اب تک اس کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی۔ حالیہ چند دنوں میں ایک بار پھر پیٹ میں تکلیف ہونے پر اکمل کو اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں اس نے طبی عملے کی موجودگی میں مزید دو انڈے دیئے۔
یوٹیوب پر اس لڑکے کی ویڈیو بھی لوگ حیرت سے دیکھ رہے ہیں:
جب اسپتال میں اکمل کا ایکسرے لیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ کے نچلے حصے کے اندر ایک انڈا سالم حالت میں موجود ہے۔

اس کے باوجود، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انسان کےلیے انڈے دینا قطعی طور پر ناممکن ہے۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اکمل اور اس کے گھر والے مل کر ساری دنیا کو بے وقوف بنارہے ہیں اور وہ جلد ہی اس فراڈ کا پردہ فاش کردیں گے۔