میکسیکو میں ریل گاڑی کے ڈبے میں پرائمری اسکول قائم
میکسیکوسٹی (ملت آن لائن) میکسیکو میں ریل گاڑی کے ڈبے میں پرائمری اسکول قائم کردیاگیا جو نوکلپن شہر کے بہترین اسکولوں میں سے ایک ہے۔ میکسیکو سٹی کے مضافات میں ریل گاڑی کے ڈبے میں پرائمری اسکول گزشتہ 41 سال سے قائم ہے جبکہ اسکول کے واحد استاد جیمی مایولو اس اسکول کو چلا رہے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی ریلوے کمپنی کی ٹرین کے ایک ڈبے میں چلنے والا اسکول ایک دور میں مختلف علاقوں میں ریلوےمزدوروں کے بچوں کو تعلیم دیتا تھا لیکن جب کمپنی کی نجکاری ہوئی تو ڈبہ شہر کے باہر کھڑا کر دیا گیا۔مایولو کا کہنا تھا کہ ا سکول میں 67بچے پڑھ رہے ہیں۔ وہ چندہ لے کر ا سکول چلاتے ہیں کیونکہ ان کے والدین فیس نہیں دے سکتے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ بچوں کو دوپہر کا کھانا بھی کھلاتے ہیںتاہم انہیں خدشہ ہے کہ کہیں ان کے جانے سے یہ ا سکول بند نہ ہو جائے اسلئے وہ ریٹائر ہی نہیں ہو رہے ہیں۔