خبرنامہ

 بغداد میں کار بم دھماکا، 20 افراد ہلاک

عراق: (ملت+اے پی پی) کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے ،دوسری جانب عراقی فورسز نے موصل میں مزید پیش قدمی کی ہے ،داعش کے ہاتھوں 1200 یزیدی اغوا کرکےموصل منتقل کردیئے گئے۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک خود کش کار دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور50 زخمی ہو گئے ،حکام نے بتایا کہ خود کش بمبار نے شہر کے مرکزی سبزی بازار کے دروازے پر دھماکے سے اڑا لیا،جس کے بعد ہر طرف لاشیں اور زخمی بکھر گئے جبکہ کئی دکانیں بھی تباہ ہوگئیں۔ بازار عراق کی مقامی فرقے کے اکثریتی ضلع جمیلہ میں واقع ہے،وزارت داخلہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی گارڈز نے ایک مشتبہ گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد ڈرائیور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔