خبرنامہ

10 لاکھ سے زیادہ عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض۔10 اگست(اے پی پی)سعودی عرب میں فضائی ، بری اور بحری راستوں کے ذریعے پہنچنے والے عازمین کی تعداد 1057880 ہو گئی ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی نظامتِ عامہ برائے پاسپورٹس کے مطابق یہ تعداد گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران حجازِ مقدس پہنچنے والے عازمینِ حج کے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے۔اعداد وشمار کے مطابق فضائی سفر کرکے سعودی عرب آنے والے عازمین حج کی تعداد 998111 ہے.برّی ذرائع سے آنے والے عازمین حج کی تعداد 45 515 ہے اور 10554 عازمین بحری سفر کرکے آئے ہیں۔