خبرنامہ

28 انگلیوں والی امریکی بلی کا نام گنیز بک میں درج

28 انگلیوں

28 انگلیوں والی امریکی بلی کا نام گنیز بک میں درج

کراچی:(ملت آن لائن) روچیسٹر، منی سوٹا: امریکا میں موجود ایک بلی کی 28 انگلیاں ہیں جس پر اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔ اس بلی کو پاز paws کا نام دیا گیا ہے جس کے اگلے پنچوں میں تین تین اور پچھلے پنجوں میں ایک ایک اضافی الگنی یا انگوٹھا ہے جن کی مجموعی تعداد 28 بنتی ہے۔ عام بلیوں میں مجموعی طور پر 18 انگوٹھے ہوتے ہیں۔ اب اس تین سالہ بلی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جو سب سے زیادہ انگلیوں والی بلی بھی ہے۔ اس بلی کو لوگ دور دور سے دیکھنے آتے ہیں اور اس کے ناخن تراشنے والا ڈاکٹر اتنے زیادہ انگوٹھے تراشنے کی اضافی رقم بھی نہیں لیتا۔ یہ بلی منی سوٹا کے ایک گھنے فارم کوکاٹا سے ملی تھی۔ بلیوں کی اس قسم کو پولی ڈیکٹائل یا زائد انگلیوں والی بلیاں کہا جاتا ہے۔ مشہور امریکی مصنف ارنسٹ ہمنگوے نے بھی ایسی بلیاں پالی تھیں جس کی مناسبت سے ایسی بلیوں کو ’ہمنگ وے‘ بلیاں بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی مالکن جینی مارٹِن اس کا بہت خیال رکھتی ہے۔ ان کے مطابق یہ ان کی گود میں خاموشی سے بیٹھی رہتی ہے۔ اپنی زائد انگلیوں کی وجہ سے وہ بہت پتلی دیواروں اور راستوں پر بھی اپنا توازن برقرار رکھتی ہے۔ چند روز قبل اس بلی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سب سے زیادہ انگلیوں والی بلی کا سرٹیفکیٹ مل چکا ہے۔