خبرنامہ

دنیا کا سب سے بڑا خاندان 39بیویوں اور 94 بچوں پر مشتمل

دنیا کا سب سے بڑا خاندان 39بیویوں اور 94 بچوں پر مشتمل

نئی دلی(ملت آن لائن)بھارتی شہر میزورام میں رہائش پذیر زیونا کی 39 بیویاں اور 94 بچے ہیں اور یہ دنیا کا سب سے بڑا خاندان ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا خاندان بھارت میں مقیم مزے سے اپنی زندگی گزار رہا ہے اور خاندان کے تمام افراد مل جل کر ایک بڑے گھر میں رہتے ہیں۔
خاندان کے سربراہ ذیونا کا کہنا ہے کہ ان کی تمام بیویاں شادی کی پیشکش خود لے کر ان کے پاس آئیں جسے زیونا رد نہیں کرسکے اور یوں ان کا خاندان بڑھتا گیا۔
زیونا کے گھر کی خواتین گھر کے کام مل جل کر کرتی ہیں ، کھانا بناتی ہیں اور صفائی ستھرائی کے علاوہ گھر کے چھوٹے بچوں کو بھی سنبھالتی ہیں۔
جب کہ گھر کے مرد حضرات لکڑی کا فرنیچر تیار کر کے فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے زیونا کےخاندان کی گزار اوقات ہوتی ہے۔