خبرنامہ

49 ہزار شہریوں کی موصل واپسی

موصل ۔ 03 فروری (ملت +اے پی پی) عراق کی ہجرت اور مہاجرین کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ موصل کے 49 ہزار شہری داعش کے قبضے سے واگزار کروائے جانے والے علاقوں میں واپس آ گئے ہیں۔ترک خبر رساں ایجنسی لے مطابق ترجمان ستار نوروز نے کہا ہے کہ49 ہزار شہری موصل کارروائی کے دائرہ کار میں داعش سے آزاد کروائے جانے والے موصل کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے ہیں۔ توقع ہے کہ عنقریب ہی مغربی علاقے کے مہاجرین بھی اپنے گھروں کو لوٹ آئیں گے۔ سرکاری ادارے اور امدادی تنظیمیں ان مہاجرین کو ہر ممکنہ امداد فراہم کر رہی ہیں۔