خبرنامہ

5.3 فٹ سنہری زلفوں والی خاتون کی تصاویر وائرل

5.3 فٹ سنہری زلفوں والی خاتون کی تصاویر وائرل
لاہور (ملت آن لائن) یوں تو خواتین کی لمبی گھنی کالی زلفیں خوبصورتی کی علامت ہیں لیکن مائیکرونیسیا کی اس خاتون کی حد سے زیادہ لمبی سنہری زلفوں نے تو دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔ مائیکرونیسیا سے تعلق رکھنے والی اینڈری کولسن نامی 33 سالہ خاتون بچپن سے اپنے بالوں کا بیحد خیال رکھتی ہیں اور بالوں کی نشوونما کیلئے خاص جڑی بوٹیوں کے علاوہ ناریل کا تیل اور پینٹ بٹرپیسٹ کا استعمال کرتی ہیں۔کچھ خواتین اُن سے خوبصورت بالوں کا راز بھی جاننا چاہتی ہیں جبکہ اینڈری اپنے بالوں کی بدولت گنیز ریکارڈ بنانے کی خواہاں ہیں اینڈری کی زلفوں کی تصاویر اورویڈیوزآج کل سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہیں۔