خبرنامہ

6فٹ کا 83سالہ باباساڑھے تین فٹ کی اپنے سے 53سال چھوٹی 30سالہ دلہن بیاہ لایا

6فٹ کا

6فٹ کا 83سالہ باباساڑھے تین فٹ کی اپنے سے 53سال چھوٹی 30سالہ دلہن بیاہ لایا

اسلام آباد (ملت آن لائن)بھارت میں 83سالہ بوڑھے شخص نے اپنے سے 53سال چھوٹی ساڑھے تین فٹ کی 30سالہ دلہن سے شادی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق 83سالہ سکھ رام نامی شخص جس کا قد 6فٹ سے کچھ زائد ہے اپنے سے 53سال چھوٹی ساڑھے تین فٹ کی 30سالہ دلہن بیاہ کر لے آیا ہے۔ سکھ رام کی شادی کی تقریب نہایت دھوم دھام سے ہوئی۔ اس موقع پر سکھ رام کی بیٹی اور داماد نے بھی شادی میں شرکت کی۔ سکھ رام کے متعلق انکشاف ہواہے کہ اس کی پہلی بیوی زندہ ہے اور سکھ رام نے اس کی رضامندی سے یہ دوسری شادی کی ہے۔ سکھ رام کی پہلی بیوی سے ایک بیٹی اور بیٹا تھے، بیٹی کی شادی کئی سال پہلے سکھ رام نے کر دی تھی جبکہ اس کا 30سال کا بیٹا بیماری کے بعد انتقال کر گیا تھا۔ سکھ رام اور اس کی پہلی بیوی بہت زیادہ جائیداد کے مالک ہیں اور اب اس جائیداد کو سنبھالنے والا کوئی نہیں اس لئے سکھ رام نے اپنی پہلی بیوی کی رضامندی سے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔