68 سال کا ”جوان ” دادا سوشل میڈیا سٹار
شنگھائی(ملت آن لائن) خواتین اپنی عمر چھپانے اور خصوصاً اپنی اصل عمر سے کم عمر نظر آنے کیلئے خوب جتن کرتی ہیں لیکن چین میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو 68 سال بعد بھی بالکل جوان نظر آتا ہے اور اس کی اسی حیران کن شخصیت نے اسے سوشل میڈیا سٹار بنا دیا ہے ۔شنگھائی سے تعلق رکھنے والا ہوہائی سب سے زیادہ ماڈرن دادا ہونے کا خطاب پاچکا ہے ، ہائی کا کہنا ہے کہ اس نے بچپن میں بہت سے کھیل کھیلے جبکہ جوان نظر آنے کی وجہ اس کا ورزش کیساتھ جنون کی حد تک لگائو ہے ۔اس نے جوان نظر آنے کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ یوگا اور سخت جسمانی ورزش کیساتھ ساتھ صحت مند اور ہر طرح کی خوراک کو میں نے اپنی زندگی کا لازمی جزو بنائے رکھا۔
…………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…امریکہ:ڈرون سے پیزا گھروں تک پہنچانے کی سروس شروع
کیلیفورنیا(ملت آن لائن) امریکہ میں ڈرون ٹیکنالوجی کو جہاں زندگی کے مختلف شعبوں میں استعمال کیا جارہا ہے وہیں اب پیزا گھروں تک پہنچانے کیلئے بھی ڈرونز کا استعمال شروع ہوگیا ہے ۔
اس سلسلے میں ایچ بی او کی ایک سیریز کی پروموشن کیلئے باقاعدہ ڈرون سروس شروع کر دی گئی ہے جس میں متعدد ڈرونز شامل کئے گئے جو سان فرانسیسکو،لاس اینجلس اور نیویارک کے مختلف علاقوں میں پیزا گاہکوں کے گھروں تک پہنچانے کیلئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔