جدہ ۔(ملت+اے پی پی) سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 8 لاکھ 35 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں۔ سعودی اخبار کے مطابق جدہ کے علاوہ مدینہ منورہ ایئر پورٹس اور بری و سمندری راستوں سے عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جوازات نے جدہ حج ٹرمنل کا دورہ کیا اور عازمین حج کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر انہوں نے حج ٹرمنل پر فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔