خبرنامہ

90 ممالک سے 1300 شاہی مہمان حج کیلئے پہنچ گئے

مکہ مکرمہ ۔(ملت+اے پی پی) فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے 90 ممالک سے خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں 1300 خواتین و حضرات ارض مقدس پہنچ گئے۔ سعودی اخبار کے مطابق سیکرٹری اسلامی امور عبداللہ المدلج نے حجاج کرام کو ارض مقدس آمد پر مبارکباد پیش کی جبکہ وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹرعبداللطیف نے عازمین حج سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہوٹلوں میں حجاج کرام کے لئے کی جانے والی مختلف خدمات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ شاہی مہمانوں نے حج و عمرہ کی ادائیگی کا موقع شاندار سہولتوں کے ساتھ فراہم کرنے پر خادم حرمین شریفین کے کے شکر گزار ہیں۔