خبرنامہ بلوچستان

آئندہ 48 گھنٹوں کےدوران بلوچستان میں بارش کا امکان

اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں جبکہ پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق پنجاب میں مکران ، قلات، سبی ، نصیرآباد، ،راولپنڈی ، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر، کوئٹہ ،ژوب ڈویژن ،زیریں سندھ ، جنوبی پنجاب میں اکثر مقامات پر آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، مالاکنڈ، کوئٹہ ڈویژن، کشمیر، اسلام آباد اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنار50، دیر02، سرگودھا (ائیر پورٹ56، سٹی24)، چکوال16، اسلام آباد (سیدپور06)، منڈی بہاؤالدین 12، کوٹلی04، بلوچستان بارکھان01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔