خبرنامہ بلوچستان

آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن کا دالبندین اور ڈیرہ بگٹی کا دورہ

کوئٹہ: (اے پی پی) آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن کا دالبندین اور ڈیرہ بگٹی کا دورہ ، دورے کے دوران ایف سی جوانوں سے عید ملے اور قبائلی عمائدین سے خطاب بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے بدھ کے روز دالبندین کا دورہ کرکے ایف سی کے جوانوں سے عید ملے۔ آئی جی ایف سی نے ایف سی کے جوانوں کی عزم اور حوصلے کو سراہتے ہوئے انہیں سیکورٹی مزید موثر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کا سیکورٹی فورسز پر بھر پور اعتماد ہی ہماری کامیابی ہے۔ آئی جی ایف سی نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ دریں اثناء آئی جی